3 مئی 2013 - 19:30
خدا سے عشق تمام مشکلات کو آسان کرتا ہے

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتہ کہ انسان تیار ہے اپنے محبوب کے ایک مسکراہٹ پر تمام دنیا کی مشکلات کو برداشت کر لے وضاحت کی : اگر اس طرح کی محبت خدا سے کی جائے تو ہم لوگوں کے زندگی کے تمام مسائل آسان ہو جائے مگر یہ کہ یقین رکھتے ہوں کہ یہ سب خدا کی طرف سے امتحان ہے.

ابنا: امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے گذشتہ شب قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں اپنی تقریر میں مقام رضا کی مبادی تصوری کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : رضایت بھی توکل کی طرح مختلف درجہ کا حامل ہے ؛ وہ حادثہ جس کے ذریعہ انسان کے رضایت کا معیار پرکھا جائے اس کی کئی قسمیں ہیں ۔ 

انہوں نے وضاحت کی : بعض ایسے حادثہ ہیں کہ جس کے رو نما ہونے میں ہم لوگوں کا کسی بھی طرح کا کردار نہیں ہے ؛ جیسے یہ کہ ہم لوگوں کے پیدا ہونے میں اور ہم لوگوں کے طریقہ تخلیق میں ہم لوگوں کا ارادہ کسی بھی طریقہ کا کردار نہیں رکھتا ، کسی نے ہم لوگوں سے اجازت طلب نہیں کی ہے کہ ہم لوگوں کو وجود بخشے یا کس زمانہ میں وجود بخشے ، اسی طرح ہماری جنسیت بھی ہمارے ارادہ سے الگ ہے ؛ خدا کی تکوینی ارادہ پر راضی رہنا چاہیئے ، لیکن ہماری یہ رضایت درجہ میں سب سے پست ہے۔

.....

/169